ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی چیلنج: اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاق اور نیب کو نوٹس
Web Desk
22 October 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب (قومی احتساب بیورو) کے اہم عہدیداروں، ڈپٹی چیئرمین نیب احتشام قادر اور پراسیکیوٹر جنرل نیب سہیل ناصر کی تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست پر وزارتِ قانون اور نیب سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس عمیر مجید ملک نے ڈاکٹر جی ایم چوہدری ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا۔ درخواست گزار نے دونوں اعلیٰ عہدیداروں کو فوری طور پر کام کرنے سے روکنے کی استدعا کی اور ان کی تقرریوں کو غیر شفاف قرار دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ان اہم اسامیوں کے لیے اخبارات میں کوئی اشتہار شائع نہیں کیا گیا۔ حکمنامے کے مطابق درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین نیب کے لیے درکار قانونی اہلیت اور معیار پورا نہیں کیا گیا اور نہ ہی متعلقہ شخص مسلح افواج میں میجر جنرل کے عہدے پر فائز رہا ہے۔
مزید برآں درخواست میں پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری کو نیب آرڈیننس کی دفعہ 8(A) کے منافی قرار دیا گیا، جس کے تحت اس عہدے کے لیے سپریم کورٹ کا جج بننے کی اہلیت ہونا ضروری ہے، جبکہ نامزد شخص محض لاہور ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج رہا جس کی بعد میں بطور جج توثیق نہیں ہوئی تھی۔ عدالتِ عالیہ نے قرار دیا کہ درخواست میں اٹھائے گئے قانونی نکات انتہائی غور طلب ہیں، تاہم عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سماعت سے قبل ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مبینہ نااہلی سے متعلق تمام تر ثبوت اور دستاویزات ریکارڈ پر لائیں۔ عدالت نے مزید سماعت ملتوی کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026