سیوریج کے 29 نمونوں میں افغانستان سے آنے والے پولیو وائرس کی تصدیق
Web Desk
7 November 2026
افغانستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پاکستان میں وائرس کی منتقلی کے خطرات شدید ہو گئے ہیں، جبکہ حکام کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں پاکستان میں رپورٹ ہونے والے 40 سے 50 فیصد کیسز کا تعلق افغانستان سے پایا گیا ہے۔ رواں سال پاکستان میں 9 اور افغانستان میں 50 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ ضلع خیبر کے تینوں کیسز کا جینیاتی تعلق بھی افغان وائرس سے ثابت ہوا ہے۔ وائرس سرحد پار کر کے کراچی، راولپنڈی، ملتان اور جامشورو تک پہنچ چکا ہے اور سیوریج کے 29 نمونوں میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق غیر قانونی راستوں سے افغان شہریوں کی واپسی اور افغانستان میں گھر گھر ویکسینیشن پر پابندی وائرس کے پھیلاؤ کی بنیادی وجہ ہیں، جس سے نمٹنے کے لیے بارڈر مانیٹرنگ اور انسدادِ پولیو مہمات کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام، ڈیڑھ لاکھ شہریوں کی ہیپاٹائٹس سی سکریننگ مکمل
6 November 2026
ذیابیطس کے علاج میں اہم پیشرفت، بغیر انسولین شوگر کنٹرول کرنے والی ڈیوائس تیار
6 November 2026
جی ایل پی ون ادویات سے ذیابیطس کا خطرہ 31 فیصد کم ہونے کا انکشاف
6 November 2026
’13 لاکھ روپے کا ایک سیرپ‘، جناح اسپتال میں جینیاتی مریضوں کو دوا کی مفت فراہمی
6 November 2026
پاکستان میں 2026 کا نواں پولیو کیس خیبر سے رپورٹ
5 November 2026
پولیو مہم: تین روز میں ایک کروڑ 96 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے
5 November 2026
الٹرا پراسیس غذاؤں سے امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
4 November 2026
جناح ہسپتال میں ریبیز سے متاثرہ 12 سالہ بچہ دم توڑ گیا
4 November 2026