LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ضمنی انتخاب این اے 77: عطاء اللہ تارڑ کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری چینی سرمایہ کاروں کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی نئی آٹو پالیسی میں گاڑیوں کی برآمدات کو ترجیح دی گئی: ہارون اختر خان این اے 77 کا ضمنی انتخاب: چوہدری سالک حسین کا قاضی ابراہیم گجر کی حمایت کا اعلان پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع منڈی بہاؤالدین میں گرین ٹریکٹرز سکیم کے تحت 12 کسانوں کو چابیاں دے دی گئیں مولانا صاحب کو حصہ نہیں ملا، وہ ناراض ہیں: فیصل کریم کنڈی پاکستان اور سوڈان کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا ختم کرنے کا معاہدہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ تھرپارکر میں شدید خشک سالی، 90 فیصد فصلیں تباہ: وزیراعلیٰ سندھ کا ضلع کو آفت زدہ قرار دینے کا فیصلہ اگر لیوی کے حوالے سے حکومت نے اقدام نہیں کیا تو ہم پھر سڑکوں پر آئینگے، امیر جماعت اسلامی امریکا ایران تنازع کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے تیار ہے: قطری وزیر اعظم 190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کا مکمل میڈیکل ریکارڈ کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع عوام پر ایک اور بوجھ، بجلی فی یونٹ 2 روپے 36 پیسے مہنگی وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کے پہلے فل الیکٹرک سویپر ٹرک کا افتتاح

تھرپارکر میں شدید خشک سالی، 90 فیصد فصلیں تباہ: وزیراعلیٰ سندھ کا ضلع کو آفت زدہ قرار دینے کا فیصلہ

Web Desk

7 November 2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھرپارکر کو آفت زدہ ضلع قرار دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے علاقے میں خشک سالی سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ستمبر 2026 میں غیر متوازن بارشوں کے باعث تھرپارکر کے تمام 7 تعلقوں میں 85 سے 90 فیصد فصلیں اور قدرتی گھاس پکنے سے قبل ہی تباہ ہو چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ نؤکوٹ سے مٹھی تک واٹر لائن بچھانے کی فزیبلٹی کا جائزہ لیا جائے، تمام غیر فعال آر او (RO) پلانٹس اور پینے کے پانی کے ذرائع کی فوری مرمت کی جائے اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے بھی تجاویز پیش کی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی اولین ترجیح متاثرہ عوام کو تنہا نہ چھوڑنا، پینے کا صاف پانی فراہم کرنا اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی ہے۔