چینی سرمایہ کاروں کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی
Web Desk
7 November 2026
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ارباب زرک بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل اور معدنی ذخائر سے مالا مال ہے اور یہاں معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں۔ انہوں نے چینی سرمایہ کاروں کو صوبے کے اکنامک زونز سے بھرپور استفادہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی اور چینی سرمایہ کاروں کو تمام تر ممکنہ سہولیات اور مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے فروغ اور مشترکہ منصوبوں پر پیش رفت کے لیے قابلِ عمل تجاویز مرتب کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
ضمنی انتخاب این اے 77: عطاء اللہ تارڑ کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری
7 November 2026
نئی آٹو پالیسی میں گاڑیوں کی برآمدات کو ترجیح دی گئی: ہارون اختر خان
7 November 2026
این اے 77 کا ضمنی انتخاب: چوہدری سالک حسین کا قاضی ابراہیم گجر کی حمایت کا اعلان
7 November 2026
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع
7 November 2026
منڈی بہاؤالدین میں گرین ٹریکٹرز سکیم کے تحت 12 کسانوں کو چابیاں دے دی گئیں
7 November 2026
مولانا صاحب کو حصہ نہیں ملا، وہ ناراض ہیں: فیصل کریم کنڈی
7 November 2026
پاکستان اور سوڈان کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
7 November 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
7 November 2026