پاکستان اور سوڈان کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
Web Desk
7 November 2026
پاکستان اور سوڈان کے درمیان سرکاری اور سفارتی پاسپورٹس پر ویزا فری داخلے کا باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے سفارتکاروں اور سرکاری حکام کو بغیر ویزا سفر کی سہولت حاصل ہوگی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے سوڈانی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل بابکر سمرہ مصطفیٰ علی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاہدے کو دوطرفہ سفارتی تعلقات کا اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے اور باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔ مذاکرات کے دوران سیکورٹی، پولیس ٹریننگ، نادرا، صحت اور سائبر کرائم سمیت متعدد شعبوں میں اشتراک پر بھی مکمل اتفاق کیا گیا، جبکہ محسن نقوی نے پاکستان میں مقیم شادی شدہ سوڈانی خواتین کے ویزا مسائل کے فوری حل کے احکامات بھی جاری کیے۔
متعلقہ عنوانات
ضمنی انتخاب این اے 77: عطاء اللہ تارڑ کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری
7 November 2026
چینی سرمایہ کاروں کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی
7 November 2026
نئی آٹو پالیسی میں گاڑیوں کی برآمدات کو ترجیح دی گئی: ہارون اختر خان
7 November 2026
این اے 77 کا ضمنی انتخاب: چوہدری سالک حسین کا قاضی ابراہیم گجر کی حمایت کا اعلان
7 November 2026
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع
7 November 2026
منڈی بہاؤالدین میں گرین ٹریکٹرز سکیم کے تحت 12 کسانوں کو چابیاں دے دی گئیں
7 November 2026
مولانا صاحب کو حصہ نہیں ملا، وہ ناراض ہیں: فیصل کریم کنڈی
7 November 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
7 November 2026