LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ضمنی انتخاب این اے 77: عطاء اللہ تارڑ کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری چینی سرمایہ کاروں کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی نئی آٹو پالیسی میں گاڑیوں کی برآمدات کو ترجیح دی گئی: ہارون اختر خان این اے 77 کا ضمنی انتخاب: چوہدری سالک حسین کا قاضی ابراہیم گجر کی حمایت کا اعلان پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع منڈی بہاؤالدین میں گرین ٹریکٹرز سکیم کے تحت 12 کسانوں کو چابیاں دے دی گئیں مولانا صاحب کو حصہ نہیں ملا، وہ ناراض ہیں: فیصل کریم کنڈی پاکستان اور سوڈان کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا ختم کرنے کا معاہدہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ تھرپارکر میں شدید خشک سالی، 90 فیصد فصلیں تباہ: وزیراعلیٰ سندھ کا ضلع کو آفت زدہ قرار دینے کا فیصلہ اگر لیوی کے حوالے سے حکومت نے اقدام نہیں کیا تو ہم پھر سڑکوں پر آئینگے، امیر جماعت اسلامی امریکا ایران تنازع کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے تیار ہے: قطری وزیر اعظم 190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کا مکمل میڈیکل ریکارڈ کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع عوام پر ایک اور بوجھ، بجلی فی یونٹ 2 روپے 36 پیسے مہنگی وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کے پہلے فل الیکٹرک سویپر ٹرک کا افتتاح

نئی آٹو پالیسی میں گاڑیوں کی برآمدات کو ترجیح دی گئی: ہارون اختر خان

Web Desk

7 November 2026

وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر خان نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نئی آٹو پالیسی میں گاڑیوں کی برآمدات اور الیکٹرک وہیکلز (EVs) کے فروغ کو خصوصی ترجیح دی گئی ہے۔ ہارون اختر نے بتایا کہ طویل مشاورت کے بعد مرتب کی گئی اس پالیسی پر عملدرآمد سے گاڑیاں بنانے کے اخراجات میں کمی آئے گی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ملک میں الیکٹرک گاڑیوں اور اسکوٹیز کے تیزی سے بڑھتے ہوئے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی اور فضا میں کاربن کی مقدار کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عام آدمی کی گاڑی میں بین الاقوامی سطح کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہتی ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان بھی جاری ہے۔