پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع
Web Desk
7 November 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید نے اپنے شوہر عتیق ریاض سے خلع کے حصول کے لیے لاہور کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کرتے ہوئے صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 22 ستمبر 2009 کو ہونے والے نکاح کے بعد سے میاں بیوی کے درمیان ذہنی ہم آہنگی کے مسائل اور غلط فہمیاں رہیں جو وقت کے ساتھ بڑھتی گئیں، جس کے بعد اب بطور بیوی ساتھ رہنا ناممکن ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ نو مئی کے مقدمات میں سزا کی مد میں کوٹ لکھپت جیل میں قید صنم جاوید کی خلع کی اس درخواست پر آئندہ سماعت 25 نومبر کو ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
ضمنی انتخاب این اے 77: عطاء اللہ تارڑ کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری
7 November 2026
چینی سرمایہ کاروں کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی
7 November 2026
نئی آٹو پالیسی میں گاڑیوں کی برآمدات کو ترجیح دی گئی: ہارون اختر خان
7 November 2026
این اے 77 کا ضمنی انتخاب: چوہدری سالک حسین کا قاضی ابراہیم گجر کی حمایت کا اعلان
7 November 2026
منڈی بہاؤالدین میں گرین ٹریکٹرز سکیم کے تحت 12 کسانوں کو چابیاں دے دی گئیں
7 November 2026
مولانا صاحب کو حصہ نہیں ملا، وہ ناراض ہیں: فیصل کریم کنڈی
7 November 2026
پاکستان اور سوڈان کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
7 November 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
7 November 2026