منڈی بہاؤالدین میں گرین ٹریکٹرز سکیم کے تحت 12 کسانوں کو چابیاں دے دی گئیں
Web Desk
7 November 2026
پنجاب حکومت کی کسان دوست پالیسی کے تحت ضلع منڈی بہاؤالدین میں گرین ٹریکٹرز اسکیم کی ابتدائی تقریبِ تقسیم چابیاں منعقد ہوئی، جہاں ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری خالد محمود رانجھا نے 12 خوش نصیب کاشتکاروں میں ہائی پاور گرین ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر خالد محمود رانجھا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر کاشتکار کو فی ٹریکٹر 7 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت اور سبسڈی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شفّاف آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے ضلع کے مجموعی طور پر 174 کاشتکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے جنہیں مرحلہ وار جدید زرعی مشینری منتقل کی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے جدید کاشتکاری کو فروغ ملے گا اور زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس پر مقامی کاشتکاروں نے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
ضمنی انتخاب این اے 77: عطاء اللہ تارڑ کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری
7 November 2026
چینی سرمایہ کاروں کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی
7 November 2026
نئی آٹو پالیسی میں گاڑیوں کی برآمدات کو ترجیح دی گئی: ہارون اختر خان
7 November 2026
این اے 77 کا ضمنی انتخاب: چوہدری سالک حسین کا قاضی ابراہیم گجر کی حمایت کا اعلان
7 November 2026
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع
7 November 2026
مولانا صاحب کو حصہ نہیں ملا، وہ ناراض ہیں: فیصل کریم کنڈی
7 November 2026
پاکستان اور سوڈان کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
7 November 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
7 November 2026