مولانا صاحب کو حصہ نہیں ملا، وہ ناراض ہیں: فیصل کریم کنڈی
Web Desk
7 November 2026
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو حکومت میں حصہ نہیں ملا، اسی لیے وہ ناراض ہیں، تاہم ان کے بغیر حکومت بنی ہے اور چلتی بھی رہے گی۔ پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جس سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ ہیلی کاپٹر کے استعمال پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے استعمال کیا گیا، کسی عیاشی کے لیے نہیں۔ گورنر کے پی نے مزید بتایا کہ تجاوزات کے خاتمے، ریڑھی بانوں کی متبادل جگہ کی فراہمی، انسدادِ پولیو ورکرز کے تحفظ اور صوبے کی بہتری کے لیے قانون سازی پر حکومت سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ضمنی انتخاب این اے 77: عطاء اللہ تارڑ کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری
7 November 2026
چینی سرمایہ کاروں کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی
7 November 2026
نئی آٹو پالیسی میں گاڑیوں کی برآمدات کو ترجیح دی گئی: ہارون اختر خان
7 November 2026
این اے 77 کا ضمنی انتخاب: چوہدری سالک حسین کا قاضی ابراہیم گجر کی حمایت کا اعلان
7 November 2026
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع
7 November 2026
منڈی بہاؤالدین میں گرین ٹریکٹرز سکیم کے تحت 12 کسانوں کو چابیاں دے دی گئیں
7 November 2026
پاکستان اور سوڈان کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
7 November 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
7 November 2026