عوام پر ایک اور بوجھ، بجلی فی یونٹ 2 روپے 36 پیسے مہنگی
Web Desk
7 November 2026
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر کے لیے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2.36 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے، جس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے ڈسکوز کے نومبر کے بلوں پر ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی نیپرا نے صنعتی شعبے کے لیے قائم ‘انکریمنٹل سپورٹ پیکیج’ کے تحت خصوصی ٹیرف بھی 22.98 روپے سے بڑھا کر 25.30 روپے فی یونٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ٹیرف کے اضافے پر اتھارٹی کے ارکان میں شدید اختلافِ رائے سامنے آیا، جہاں ممبر ٹیرف اور ممبر ڈیولپمنٹ نے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اختلافی نوٹ لکھا، تاہم چیئرمین نیپرا نے اپنے فیصلے کن ووٹ (Casting Vote) کا استعمال کرتے ہوئے اس اضافے کو منظور کر لیا۔ نیپرا کی جانب سے پاور ڈویژن کی بروقت معلومات نہ دینے اور قانونی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر بھی شدید تنقید کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
ضمنی انتخاب این اے 77: عطاء اللہ تارڑ کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری
7 November 2026
چینی سرمایہ کاروں کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی
7 November 2026
نئی آٹو پالیسی میں گاڑیوں کی برآمدات کو ترجیح دی گئی: ہارون اختر خان
7 November 2026
این اے 77 کا ضمنی انتخاب: چوہدری سالک حسین کا قاضی ابراہیم گجر کی حمایت کا اعلان
7 November 2026
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع
7 November 2026
منڈی بہاؤالدین میں گرین ٹریکٹرز سکیم کے تحت 12 کسانوں کو چابیاں دے دی گئیں
7 November 2026
مولانا صاحب کو حصہ نہیں ملا، وہ ناراض ہیں: فیصل کریم کنڈی
7 November 2026
پاکستان اور سوڈان کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
7 November 2026