پولیو مہم: تین روز میں ایک کروڑ 96 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے
Web Desk
5 November 2026
پاکستان کے 97 منتخب اضلاع میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے پہلے تین روز کے دوران 1 کروڑ 96 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا دیے گئے ہیں۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (NEOC) کے مطابق 8 نومبر تک جاری رہنے والی اس مہم میں 2 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر خدمات انجام دے رہے ہیں، جس کا ہدف 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانا ہے۔ صوبائی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 75 لاکھ 52 ہزار، سندھ میں 56 لاکھ 59 ہزار، خیبر پختونخوا میں 40 لاکھ 2 ہزار اور بلوچستان میں 16 لاکھ 50 ہزار سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے، جبکہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی لاکھوں بچوں کو احاطہ تحریر میں لایا گیا ہے۔ حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ لاعلاج معذوری سے بچاؤ کے لیے پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور ہیلپ لائن 1166 یا واٹس ایپ کے ذریعے معلومات حاصل کریں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں 2026 کا نواں پولیو کیس خیبر سے رپورٹ
5 November 2026
الٹرا پراسیس غذاؤں سے امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
4 November 2026
جناح ہسپتال میں ریبیز سے متاثرہ 12 سالہ بچہ دم توڑ گیا
4 November 2026
اس موسم میں موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں: ویکسین لگوائیں،ڈاکٹر الیسٹر ایف مارٹن
4 November 2026
نیویارک کے ہیلتھ کمشنر کی شہریوں کو فلو اور کوویڈ ویکسین لگوانے کی سخت ہدایت
4 November 2026
وفاقی وزیر صحت نے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ہیلتھ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا آفتتاح کردیا
4 November 2026
غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی کانگریس کے رکن منتخب
4 November 2026
2050ء تک دنیا بھر میں کینسر کے کیسز میں 20.2 فیصد، اموات میں 39.3 فیصد اضافے کا خدشہ
4 November 2026