اگر لیوی کے حوالے سے حکومت نے اقدام نہیں کیا تو ہم پھر سڑکوں پر آئینگے، امیر جماعت اسلامی
Web Desk
7 November 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ختم نہ کی گئی تو جماعت اسلامی ایک بار پھر سڑکوں پر نکلے گی۔ کراچی کے ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومت عوام سے ہر ماہ 150 ارب روپے سے زائد کی لیوی وصول کر رہی ہے۔ حافظ نعیم نے بتایا کہ ان کی وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم لیوی فوری ختم کی جائے، جبکہ بڑی اور مہنگی گاڑیوں پر بے شک اضافی لیوی لگائی جائے۔ انہوں نے موجودہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ‘فارم 47 کی پیداوار’ قرار دیتے ہوئے کراچی و سندھ کی تباہی کا ذمہ دار کرپشن کو ٹھہرایا اور فلسطین و غزہ کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے امتِ مسلمہ کو یکجا ہونے اور ایک نئے عالمی نظام کے قیام پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
ضمنی انتخاب این اے 77: عطاء اللہ تارڑ کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری
7 November 2026
چینی سرمایہ کاروں کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی
7 November 2026
نئی آٹو پالیسی میں گاڑیوں کی برآمدات کو ترجیح دی گئی: ہارون اختر خان
7 November 2026
این اے 77 کا ضمنی انتخاب: چوہدری سالک حسین کا قاضی ابراہیم گجر کی حمایت کا اعلان
7 November 2026
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع
7 November 2026
منڈی بہاؤالدین میں گرین ٹریکٹرز سکیم کے تحت 12 کسانوں کو چابیاں دے دی گئیں
7 November 2026
مولانا صاحب کو حصہ نہیں ملا، وہ ناراض ہیں: فیصل کریم کنڈی
7 November 2026
پاکستان اور سوڈان کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
7 November 2026