LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ضمنی انتخاب این اے 77: عطاء اللہ تارڑ کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری چینی سرمایہ کاروں کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی نئی آٹو پالیسی میں گاڑیوں کی برآمدات کو ترجیح دی گئی: ہارون اختر خان این اے 77 کا ضمنی انتخاب: چوہدری سالک حسین کا قاضی ابراہیم گجر کی حمایت کا اعلان پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع منڈی بہاؤالدین میں گرین ٹریکٹرز سکیم کے تحت 12 کسانوں کو چابیاں دے دی گئیں مولانا صاحب کو حصہ نہیں ملا، وہ ناراض ہیں: فیصل کریم کنڈی پاکستان اور سوڈان کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا ختم کرنے کا معاہدہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ تھرپارکر میں شدید خشک سالی، 90 فیصد فصلیں تباہ: وزیراعلیٰ سندھ کا ضلع کو آفت زدہ قرار دینے کا فیصلہ اگر لیوی کے حوالے سے حکومت نے اقدام نہیں کیا تو ہم پھر سڑکوں پر آئینگے، امیر جماعت اسلامی امریکا ایران تنازع کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے تیار ہے: قطری وزیر اعظم 190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کا مکمل میڈیکل ریکارڈ کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع عوام پر ایک اور بوجھ، بجلی فی یونٹ 2 روپے 36 پیسے مہنگی وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کے پہلے فل الیکٹرک سویپر ٹرک کا افتتاح

وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام، ڈیڑھ لاکھ شہریوں کی ہیپاٹائٹس سی سکریننگ مکمل

Web Desk

6 November 2026

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ‘وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام’ کے تحت ہیپاٹائٹس سی کی سکریننگ اور مفت علاج کا عمل کامیابی کے ساتھ جاری ہے، جس کے دوران اب تک 1 لاکھ 50 ہزار شہریوں کے تشخیصی ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں۔

صحت عامہ کے حکام کے مطابق، کی گئی سکریننگ کے دوران عام آبادی میں 2 سے 2.5 فیصد افراد میں ہیپاٹائٹس سی کا وائرس پایا گیا ہے، جبکہ صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم اور پسماندہ علاقوں میں اس مرض کی شرح تشویشناک حد تک 6 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ پمز (PIMS)، پولی کلینک اور دیگر سرکاری ہسپتالوں و بنیادی مراکزِ صحت میں سکریننگ جاری ہے۔ ابتدائی ٹیسٹ مثبت آنے والے افراد کے پی سی آر (PCR) ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں تاکہ حتمی تشخیص کی جا سکے، اور جن مریضوں میں بیماری کی تصدیق ہو رہی ہے انہیں حکومت کی جانب سے مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

وفاقی حکومت نے ہیپاٹائٹس سی کی سکریننگ کا دائرہ کار ملک گیر سطح پر وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کے تحت خیبر پختونخوا کو تشخیصی کٹس اور ادویات کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ اگلے مراحل میں بالترتیب سندھ، بلوچستان اور پنجاب کو بھی کٹس فراہم کی جائیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد 2030ء تک پاکستان سے ہیپاٹائٹس سی کا مکمل خاتمہ یقینی بنانا ہے۔