شکاگو ایئرپورٹ پر طوطے کی شرارتیں، مسافروں کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
Web Desk
22 October 2026
امریکہ کے شہر شکاگو کے معروف اوہیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (O’Hare International Airport) پر ایک سبز رنگ کے غیر ملکی پرندے کی ناگہانی آمد نے مسافروں، ایئرپورٹ سیکورٹی اور ایئرلائن کے عملے کو حیران و پریشان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دلچسپ و عجیب واقعہ 13 اکتوبر کو اوہیر ایئرپورٹ کے ٹرمینل 5 میں پیش آیا، جہاں ایئر فرانس کے چیک اِن کاؤنٹر کے قریب طوطے کی نسل سے تعلق رکھنے والے ایک سبز رنگ کے پرندے کو آزادانہ گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ پرندہ کبھی مسافروں کے سروں پر جا بیٹھتا تو کبھی ان کے سامان کے اوپر پرواز کرنے لگتا۔ جب ایئرپورٹ پر موجود افراد نے اسے پکڑ کر محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کی تو اس نے خلافِ توقع شدید جارحانہ رویہ اختیار کر لیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب بھی کوئی شخص پرندے کو پکڑنے یا چھونے کے لیے آگے بڑھتا، وہ بھاگنے کے بجائے چونچیں مار کر حملہ آور ہو جاتا۔ ایئرپورٹ کے ایک ملازم پیرس ایلبَرٹ نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ پرندہ ٹرمینل کے ایک کھلے دروازے سے اندر داخل ہوا تھا۔ بالآخر ایک منپرٹ صفائی کرنے والے ملازم نے اپنی قمیض (Shirt) کی مدد سے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرندے کو بحفاظت قابو کر لیا
متعلقہ عنوانات
شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا
23 October 2026
امریکی صدر ٹرمپ نے جلد ہی ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا اشارہ دے دیا
23 October 2026
نیویارک انتخابات: ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اکتوبر، All About USA کی جانب سے رہنما ووٹر گائیڈ جاری
23 October 2026
نیویارک میں سینٹرل پارک کی تاریخی بگھیوں پر پابندی کا بل منظور، 2028 میں صنعت کا خاتمہ ہوگا
23 October 2026
خوبصورت منظر کی تصویر لیتے امریکی خاتون گہری کھائی میں گر کر ہلاک
22 October 2026
امریکی صدر کا ایلون مسک سے رابطہ، یوکرین کیلئے انٹرنیٹ سروس پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
22 October 2026
امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
22 October 2026
امریکا خاموشی سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں میں کمی کر رہا ہے، امریکی ٹی وی کا دعویٰ
22 October 2026