LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت گندم درآمد سے متعلق اجلاس، ملکی ذخائر اور طلب و رسد کا جائزہ نیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی ہدایت دی، امریکی مخالفت پر منصوبہ رک گیا: برطانوی اخبار روس یوکرین کے ساتھ سہ فریقی امن مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر آمادہ فرانسیسی صدر میکرون کا سعودی عرب کا غیر اعلانیہ دورہ، ولی عہد سے ملاقات متوقع امریکی شہر ٹولیڈو میں زہریلے کیمیکل کا ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا ترکیہ کا سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ حراست: پشاور ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق سرکاری حج سکیم: دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ، اضافی ٹیکس کی تجویز اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم اسحاق ڈار سے صدر مالدیپ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

لاہور: جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال، یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر تھانے بند، مقدمہ درج

Web Desk

21 October 2026

لاہور کے علاقے سندر کی پولیس نے این ایف سی پل کے قریب اینٹی کرائم سیکیورٹی چیکنگ کے دوران غیر قانونی اور جعلی نمبر پلیٹ پر معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر کو تحویل میں لے کر تھانے بند کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی پر سرکاری نمونے کے برعکس جعلی نمبر پلیٹ نصب کی گئی تھی، جس پر گاڑی کا ڈرائیور موسیٰ خان موقع پر کوئی تسلی بخش جواب یا قانونی دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہا۔ سندر پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ ابتدائی تحقیقات میں گاڑی کی ملکیت یوٹیوبر رجب بٹ سے ثابت ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کی ملکیت اور جعل سازی سے متعلق مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔