LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ حراست: پشاور ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق سرکاری حج سکیم: دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ، اضافی ٹیکس کی تجویز اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم اسحاق ڈار سے صدر مالدیپ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش مدینہ منورہ اور مشرقی علاقوں کی جانب آنیوالے 5 ڈرونز تباہ کر دیئے: سعودی فوجی اتحاد ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی پیشگوئی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں: عباس عراقچی امریکا نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا: وائٹ ہاؤس راجن پور میں خوفناک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 36 زخمی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

21 October 2026

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے تجارت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، دفاع، تعلیم، صحت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں 20 مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔ بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے آئندہ دو سالوں کے دوران دوطرفہ تجارتی حجم کو 13 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 20 کروڑ ڈالر تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مالدیپ کو آئی ٹی و تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کرائی اور مسئلہ کشمیر، فلسطین سمیت بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر واضح موقف دیتے ہوئے خبردار کیا کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے اور اسے روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی۔ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر معیزو نے بھی دونوں ممالک کے 60 سالہ سفارتی تعلقات اور پاکستان کے ساتھ تعلیمی و معاشی شراکت داری کو سراہا۔