اسحاق ڈار سے صدر مالدیپ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
21 October 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے اسلام آباد میں باضابطہ ملاقات کی ہے، جس کے دوران دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مالدیپ کے صدر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغامات پہنچائے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مالدیپ-پاکستان بزنس فورم میں تجارتی وفد کی شرکت کو بھی سراہا، جبکہ صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی گرمجوش مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ، اضافی ٹیکس کی تجویز
21 October 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم
21 October 2026
ماہ رنگ بلوچ اور دیگر کی ضمانتوں کا کیس: سپریم کورٹ نے مقدمات دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کر دیے
21 October 2026
ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتیاں چیلنج، اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب اور وزارتِ قانون کو نوٹس
21 October 2026
سندھ میں انسدادِ دہشتگردی عدالت کے ججز کی برطرفی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
21 October 2026
مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش
21 October 2026
مدینہ منورہ اور مشرقی علاقوں کی جانب آنیوالے 5 ڈرونز تباہ کر دیئے: سعودی فوجی اتحاد
21 October 2026
ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی پیشگوئی
21 October 2026