فرانسیسی صدر میکرون کا سعودی عرب کا غیر اعلانیہ دورہ، ولی عہد سے ملاقات متوقع
Web Desk
21 October 2026
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے خلیجی ممالک کے دورے کے دوران سعودی عرب کا غیر اعلانیہ دورہ کیا ہے، جہاں ریاض کے ہوائی اڈے پر گورنر ریاض نے ان کا استقبال کیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حالیہ حوثی حملوں میں اضافے کے بعد ایمانوئل میکرون سعودی عرب کا دورہ کرنے والے پہلے مغربی سربراہِ مملکت بن گئے ہیں، اور ان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ فرانس میں مہنگائی اور توانائی کے بحران کے پس منظر میں ہونے والے اس دورے کا بنیادی مقصد دوطرفہ توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا اور معاشی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت گندم درآمد سے متعلق اجلاس، ملکی ذخائر اور طلب و رسد کا جائزہ
21 October 2026
نیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی ہدایت دی، امریکی مخالفت پر منصوبہ رک گیا: برطانوی اخبار
21 October 2026
روس یوکرین کے ساتھ سہ فریقی امن مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر آمادہ
21 October 2026
امریکی شہر ٹولیڈو میں زہریلے کیمیکل کا ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا
21 October 2026
ترکیہ کا سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
21 October 2026
ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط
21 October 2026
نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور
21 October 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ حراست: پشاور ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب
21 October 2026