ترکیہ کا سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
Web Desk
21 October 2026
ترکیہ نے سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کے بعد مملکت میں اپنے فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ترک حکمران جماعت کے پارلیمنٹرین نے بتایا کہ توثیق کے بعد فوجی تعیناتی کے لیے آئینی قرارداد ترک پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔ معاہدے کے تحت تعینات کیے جانے والے ترک فوجی ابتدائی طور پر فضائی دفاع اور الیکٹرانک وارفیئر کے شعبوں میں سعودی افواج کو معاونت فراہم کریں گے، تاہم وہ کسی بھی قسم کی جارحانہ فوجی کارروائیوں میں حصہ نہیں لیں گے۔ علاوہ ازیں ترکیہ نے بحیرۂ احمر میں تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں قائم بحری اتحاد کا حصہ بننے پر بھی اتفاق کر لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط
21 October 2026
نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور
21 October 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ حراست: پشاور ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب
21 October 2026
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی
21 October 2026
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
21 October 2026
سرکاری حج سکیم: دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع
21 October 2026
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ، اضافی ٹیکس کی تجویز
21 October 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم
21 October 2026