امریکی شہر ٹولیڈو میں زہریلے کیمیکل کا ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا
Web Desk
21 October 2026
امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ٹولیڈو میں زہریلے کیمیکل سے بھرا ایک بڑا ٹینک اچانک دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ علاقے میں پھیلنے والے زہریلے مواد اور مزید دھماکوں کے خدشے کے پیشِ نظر 900 سے زائد رہائشیوں کو ہنگامی بنیادوں پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ساڑھے 5 ہزار گیلن کیمیکل کی گنجائش والے اس ٹینک میں دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں، جبکہ ٹینک سے زہریلی گیس کے مسلسل اخراج کے باعث امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کے قریب جانے سے گریز کر رہی ہیں۔ حکام نے دھماکے کے مقام سے 1 میل کے دائرے کو مکمل خالی کرا لیا ہے اور 3 میل کے دائرے میں مقیم شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس زہریلی گیس کے اثرات سے آنکھوں، ناک اور جلد میں جلن ہو سکتی ہے، جبکہ علاقے میں چھائی شدید دھند کے باعث نگرانی کے امور میں بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار
22 November 2026
بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ
22 November 2026
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل
22 November 2026
پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا
22 November 2026
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم
22 November 2026
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
22 November 2026
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک
22 November 2026
میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
22 November 2026