الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی
Web Desk
21 October 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت وفاقی دارالحکومت میں پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق پولنگ کے روز صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی تعطل کے ووٹ ڈالے جا سکیں گے۔ کاغذاتِ نامزدگی 2 سے 6 نومبر تک وصول کیے جائیں گے، جن کی جانچ پڑتال 9 سے 13 نومبر تک کی جائے گی، جبکہ امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 14 سے 18 نومبر تک اپیلیں دائر کر سکیں گے۔ الیکشن شیڈول کے اجرا کے ساتھ ہی اسلام آباد میں تقاریر اور تقرریوں و تبادلوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور
21 October 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ حراست: پشاور ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب
21 October 2026
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
21 October 2026
سرکاری حج سکیم: دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع
21 October 2026
مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں، فرح عظیم شاہ
21 October 2026
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ، اضافی ٹیکس کی تجویز
21 October 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم
21 October 2026
ماہ رنگ بلوچ اور دیگر کی ضمانتوں کا کیس: سپریم کورٹ نے مقدمات دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کر دیے
21 October 2026