وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ حراست: پشاور ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب
Web Desk
21 October 2026
پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی مبینہ حراست اور عدم بازیابی کے خلاف دائر حبسِ بے جا کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے। وزیراعلیٰ کے بھائی محمد عامر کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر بشیر خان وزیر اور محمد انعام یوسفزئی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت عالیہ نے اپنے تحریری حکم نامے کے ذریعے آئی جی پولیس، سی سی پی او، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہوم خیبر پختونخوا سے 10 روز کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ حکم نامے میں فریقین سے وضاحت مانگی گئی ہے کہ منتخب وزیراعلیٰ اس وقت کہاں ہیں، آیا وہ زیرِ حراست ہیں یا کسی مجرمانہ مقدمے میں نامزد ہیں؟ عدالت نے معاملے پر تمام فریقین کو رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور
21 October 2026
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی
21 October 2026
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
21 October 2026
سرکاری حج سکیم: دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع
21 October 2026
مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں، فرح عظیم شاہ
21 October 2026
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ، اضافی ٹیکس کی تجویز
21 October 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم
21 October 2026
ماہ رنگ بلوچ اور دیگر کی ضمانتوں کا کیس: سپریم کورٹ نے مقدمات دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کر دیے
21 October 2026