LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ گیا اہم سائبر سکیورٹی اپ ڈیٹ کے بعد دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی طور پر بند بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں: خواجہ آصف مریم نواز کا خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر اظہار برہمی امریکا اوراسرائیل کا وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر شدید حملے کا منصوبہ جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان سعودی آرامکو آئل فیلڈ اور دمام ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 8 زخمی پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول افغان طالبان اہلکاروں کی چینی سرحد پر بھی دراندازی کی کوشش، چین کی سخت تنبیہ امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے شرائط پوری کرنی ہونگی: ایران کا دو ٹوک مؤقف ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں مخالف نعرے لگنا معمول بن گیا محمد باقر کی مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات، جنگ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال دبئی میں او بی ایس گلوبل کی افتتاحی تقریب، عالمی کاروباری روابط کے نئے دور کا آغاز واشنگٹن نے مذاکرات کے دوران ایران پر 2 مرتبہ حملے کئے: اسماعیل بقائی فرانس میں پرتشدد مظاہرے، لوٹ مار، پیرس کے اہم علاقوں میں احتجاج پر پابندی عائد

امریکی فوج کی خلائی مخلوق کیساتھ خفیہ جنگ کا انکشاف، 3 ایلیئنز ہلاک

Web Desk

21 October 2026

سابق امریکی آرمی سنائیپر نک بیٹس نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ نیواڈا میں واقع امریکی فوج کے پراسرار اڈے ‘ایریا 51’ (Area 51) کے قریب ایک انتہائی خفیہ زیرِ زمین آپریشن کے دوران امریکی فوجیوں نے ریپٹیلین (چھپکلی نما) دکھائی دینے والی 3 خلائی مخلوقات (ایلیئنز) کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

نک بیٹس نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فورٹ براگ سے ایک فوجی یونٹ کو ہنگامی بنیادوں پر ایریا 51 کی ایک زیرِ زمین تنصیب پر روانہ کیا گیا، کیونکہ وہاں تعینات عملے اور ریسکیو ٹیم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ ان کے مطابق فوجیوں کو جدید ترین انرجی ویپنز (Energy Weapons) فراہم کر کے زیرِ زمین سرنگ میں اتارا گیا، جہاں ان کا سامنا دو ٹانگوں پر چلنے والی پراسرار مخلوق سے ہوا۔ اس جھڑپ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک امریکی فوجی بھی مارا گیا، جسے بعد میں سرکاری ریکارڈ میں ایک ‘تربیتی حادثہ’ قرار دے کر معاملے کو دبا دیا گیا۔

نک بیٹس کے مطابق جب انہوں نے اس واقعے سے متعلق سوالات اٹھائے تو انہیں سینئر حکام کی جانب سے خاموش رہنے کی سخت دھمکیاں دی گئیں۔ تاہم، ان تمام حیران کن دعوؤں کی تصدیق کے لیے اب تک کوئی بھی باضابطہ فوجی ریکارڈ، تصاویر یا آزادانہ شواہد سامنے نہیں آ سکے ہیں۔ واضح رہے کہ نیواڈا میں واقع ایریا 51 طویل عرصے سے خلائی مخلوق اور نامعلوم اڑن طششتریوں (UFOs) کی افواہوں کا مرکز رہا ہے