مریم نواز کا خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر اظہار برہمی
Web Desk
22 October 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم، تشدد اور زیادتی کے واقعات پر شدید برہمی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کے خلاف فوری اور سخت ترین قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
ایک اعلٰی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح کیا کہ خواتین اور بچوں کی حفاظت اور ان کے حقوق کا تحفظ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ ایسے تمام کیسز کی بذاتِ خود نگرانی کی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو بلا تاخیر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے کے اس حساس طبقے پر ہاتھ ڈالنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاکر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا تاکہ آئندہ کے لیے ایک مثال قائم کی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026