امریکا: گھوڑی کی 13 فٹ 6 انچ لمبی دم، گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم
Web Desk
19 October 2026
امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے ایک گھوڑے کی لمبی دم نے اسے گینیز ورلڈ ریکارڈز (Guinness World Records) کا باضابطہ اعزاز دلا دیا ہے۔ اس گھوڑی کی دم کی آفیشل پیمائش کی گئی تو اس کی حیرت انگیز لمبائی 13 فٹ اور 6 انچ نکلی۔
رپورٹس کے مطابق ‘جینی’ نامی اس گھوڑی کی مالکن میکنزی لو (Mackenzie Lowe) اور ریچل ایسٹس ہیں۔ جینی کو 2019 میں میکنزی لو کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر بطور تحفہ دیا گیا تھا۔ میکنزی لو نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ جب جینی ان کے پاس آئی تو اس کی دم اتنی لمبی نہیں تھی، بلکہ بچپن میں اس نے اپنی دم خود ہی کھینچ کر اکھاڑ لی تھی، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس کی دم کی طبعی افزائش میں تیزی آ گئی اور وہ زمین کو چھونے لگی۔
جینی کا تعلق ‘امریکن سیڈل بریڈ’ (American Saddlebred) نسل سے ہے، جو اپنی خوبصورت، لمبی اور لہراتی ہوئی دموں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ میکنزی لو نے بتایا کہ چونکہ گھڑ سواری کے مقابلوں میں اس نسل کے گھوڑوں کی لمبی دم کو بالخصوص پسند کیا جاتا ہے، اس لیے انہوں نے اس کی دم کو قدرتی طور پر بڑھنے دینے کا فیصلہ کیا۔ وقت کے ساتھ جب دم غیر معمولی حد تک طویل ہو گئی تو انہوں نے اس کا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کا ارادہ کیا، جو اب حقیقت بن چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ڈلیوری بوائے کی پلے سٹیشن 5 کا پارسل دیوار کے اوپر سے پھینکنے کی ویڈیو وائرل
28 November 2026
بھارت میں انوکھی شادی، 4 لاکھ مہمانوں کی شرکت
27 November 2026
بلاسپور کے اولڈ ایج ہوم میں 75 سالہ کنہیا لال اور 63 سالہ سبینہ نے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کر دیا
27 November 2026
امریکی دوستوں نے 20 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر شطرنج کھیل کر ریکارڈ بنا ڈالا
27 November 2026
امریکی شہری کا پیزا اٹھا کر بھاگنے کا انوکھا کارنامہ
24 November 2026
شادی پر انوکھی سلامی؛ دلہے کو 100 فٹ لمبے ہار کا تحفہ
24 November 2026
سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھا
23 November 2026
اسٹنٹ مین کا آگ میں لپٹے ہوئے زِپ لائن پر سفر کرکے عالمی ریکارڈ قائم
23 November 2026