LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ گیا اہم سائبر سکیورٹی اپ ڈیٹ کے بعد دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی طور پر بند بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں: خواجہ آصف مریم نواز کا خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر اظہار برہمی امریکا اوراسرائیل کا وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر شدید حملے کا منصوبہ جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان سعودی آرامکو آئل فیلڈ اور دمام ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 8 زخمی پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول افغان طالبان اہلکاروں کی چینی سرحد پر بھی دراندازی کی کوشش، چین کی سخت تنبیہ امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے شرائط پوری کرنی ہونگی: ایران کا دو ٹوک مؤقف ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں مخالف نعرے لگنا معمول بن گیا محمد باقر کی مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات، جنگ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال دبئی میں او بی ایس گلوبل کی افتتاحی تقریب، عالمی کاروباری روابط کے نئے دور کا آغاز واشنگٹن نے مذاکرات کے دوران ایران پر 2 مرتبہ حملے کئے: اسماعیل بقائی فرانس میں پرتشدد مظاہرے، لوٹ مار، پیرس کے اہم علاقوں میں احتجاج پر پابندی عائد

بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں: خواجہ آصف

Web Desk

22 October 2026

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے بیرونِ ملک مقیم یوٹیوبرز پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا سب سے بڑا سیاسی دشمن قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک شوخ بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بیرونِ ملک محفوظ مقامات پر بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے نام پر ڈالر کما کر نوٹ چھاپ رہے ہیں، جبکہ ان کی منفی، اشتعال انگیز اور گمراہ کن پوسٹس کا خمیازہ اور قیمت ملک کے اندر موجود تحریک انصاف اور اس کی قیادت کو چکانی پڑتی ہے۔

وزیرِ دفاع نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال انہوں نے ماضی میں کبھی نہیں دیکھی جہاں جس شخص یا جماعت کی حمایت کا دعویٰ کیا جا رہا ہو، اسی کی آزمائشوں، گرفتاریوں اور مشکلات کو بیچ کر بیرونی کرنسی کمائی جا رہی ہو۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں تو ان یوٹیوبرز کی عید تھی ہی، لیکن آج جب جماعت اقتدار میں نہیں ہے تب بھی یہ لوگ اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں اور درحقیقت اس پوری سیاسی جماعت کو انہی بیرونِ ملک یوٹیوبرز نے تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔