LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان دبئی میں گلوبل فیشن ڈیزائنر اینڈ سوشل میڈیا انفلوئنسر ایوارڈز 2026ء کی رنگا رنگ تقریب پنجاب میں 80 سال بعد تاریخی گوردوارہ سری کھارا صاحب کھول دیا گیا افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ایرانی بحری افواج کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: احمد وحیدی کم عمر لڑکا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بچ گیا، فوٹیج وائرل اسلام آباد پولیس کی اسجد محمود کی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع سی آر بی سی نہر کی بحالی، زمینداروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا: فیصل کنڈی جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی

2045 تک خلا میں لاکھوں انسان آباد ہوں گے: جیف بیزوس کی پیش گوئی

Web Desk

21 October 2026

عالمی ٹیکنالوجی و خلائی صنعت کی ممتاز شخصیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے دو عشروں کے دوران خلائی ٹیکنالوجی میں اتنی غیر معمولی پیش رفت ہو جائے گی کہ لاکھوں انسان خلا میں مستقل رہائش اختیار کر سکیں گے۔

‘ایمازون’ اور خلائی کمپنی ‘بلیو اوریجن’ کے بانی جیف بیزوس نے اٹلی میں ایک ٹیک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو دہائیوں میں لاکھوں افراد اپنی مرضی سے خلا میں آباد ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں چاند یا دیگر سیاروں پر مشکل اور پیچیدہ کام انسانوں کے بجائے روبوٹس سے کروانا زیادہ محفوظ اور کم خرچ ثابت ہوگا۔ مصنوعی ذہانت (AI) اور ملازمتوں سے متعلق خدشات پر بات کرتے ہوئے بیزوس نے کہا کہ ماضی میں ‘ہل’ کی ایجاد کی طرح جدید ٹیکنالوجی بھی انسانی خوشحالی میں اضافہ کرے گی۔

اسی نظریے سے اتفاق کرتے ہوئے ‘اوپن اے آئی’ (OpenAI) کے سربراہ سیم آلٹمین نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے دس برسوں میں یونیورسٹی سے فارغ التحصیل نوجوان خلا میں پرکشش اور جدید ملازمتیں حاصل کر سکیں گے۔ دوسری جانب ‘اسپیس ایکس’ کے مالکانہ حقوق رکھنے والے ایلون مسک 2028ء تک مریخ پر انسان بھیجنے کے منصوبے پر گامزن ہیں، جبکہ ‘وائجر ٹیکنالوجیز’ کے سربراہ ڈیلن ٹیلر نے بھی 2030ء کی دہائی تک خلا میں باقاعدہ انسانی آبادی کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق اس بڑے خواب کی تعبیر کے لیے بھاری اخراجات اور عملی چیلنجز اب بھی درپیش ہیں۔