سعودی آرامکو آئل فیلڈ اور دمام ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 8 زخمی
Web Desk
22 October 2026
سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں واقع کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شیبہ آئل فیلڈ پر حوثی ڈرون حملوں کے نتیجے میں غیر ملکی شہریوں سمیت متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں، جس کے بعد خطے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے۔
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے مطابق ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب سعودی وزارتِ توانائی نے تصدیق کی ہے کہ شیبہ آئل فیلڈ کو نشانہ بنانے والے ڈرون کو فضا میں تباہ کرنے کے بعد اس کا ملبہ گرنے سے فلپائن اور نیپال سے تعلق رکھنے والے 2 افراد ہلاک جبکہ پاکستانی اور بھارتی شہریوں سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔ سعودی اتحاد نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مشرقی علاقے میں 5 ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس ناگہانی کشیدگی کے پیشِ نظر امریکہ نے ریاض سے اپنے غیر ضروری سفارتی عملے اور اہلِ خانہ کو فوراً ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے، جبکہ امارات، قطر، اردن اور بحرین میں بھی امریکی سفارت کاروں کے اہلِ خانہ کو انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔ اسی اثنا میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ریاض کا اچانک دورہ کر کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور سیکیورٹی و توانائی کی فراہمی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ میکرون حوثی حملوں کی شدت کے بعد سعودی عرب کا دورہ کرنے والے پہلے مغربی سربراہ بن گئے ہیں۔ ادھر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں کسی بھی بیرونی عسکری مداخلت سے حالات مزید شدید پیچیدہ ہو جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور
23 November 2026
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026