LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ گیا اہم سائبر سکیورٹی اپ ڈیٹ کے بعد دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی طور پر بند بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں: خواجہ آصف مریم نواز کا خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر اظہار برہمی امریکا اوراسرائیل کا وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر شدید حملے کا منصوبہ جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان سعودی آرامکو آئل فیلڈ اور دمام ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 8 زخمی پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول افغان طالبان اہلکاروں کی چینی سرحد پر بھی دراندازی کی کوشش، چین کی سخت تنبیہ امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے شرائط پوری کرنی ہونگی: ایران کا دو ٹوک مؤقف ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں مخالف نعرے لگنا معمول بن گیا محمد باقر کی مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات، جنگ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال دبئی میں او بی ایس گلوبل کی افتتاحی تقریب، عالمی کاروباری روابط کے نئے دور کا آغاز واشنگٹن نے مذاکرات کے دوران ایران پر 2 مرتبہ حملے کئے: اسماعیل بقائی فرانس میں پرتشدد مظاہرے، لوٹ مار، پیرس کے اہم علاقوں میں احتجاج پر پابندی عائد

جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

Web Desk

22 October 2026

جماعت اسلامی پاکستان نے ملک میں پٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے اور عوام کو معاشی ریلیف کی فراہم کے لیے جمعہ 23 اکتوبر کو ملک گیر پرامن احتجاج کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

اسی تناظر میں وفاقی وزیر احسن اقبال اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس کے بعد حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس 23 اکتوبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ اس اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اعلیٰ سطح ملاقات کا حتمی شیڈول اور agenda طے کیا جائے گا۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے خاتمے کے لیے جمعہ کو احتجاج اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کا عمل ایک ساتھ جاری رہیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ جماعت اسلامی کا بنیادی مقصد عوام کو مہنگائی سے ریلیف دلانا اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کو بحال رکھنا ہے