امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے شرائط پوری کرنی ہونگی: ایران کا دو ٹوک مؤقف
Web Desk
22 October 2026
ایران نے امریکہ کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کو کھولنے اور باقاعدہ سفارتی مذاکرات کی بحالی کے لیے واشنگٹن کو تہران کی تمام پیش کردہ شرائط ہر صورت پوری کرنا ہوں گی۔
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کا مؤقف بالکل واضح اور یکسو ہے، اور امریکہ کی سنجیدگی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جائے گا کہ وہ ایران کی شرائط پر کس حد تک عمل درآمد کرتا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ فی الحال امریکہ کے ساتھ مذاکراتی عمل میں پیشرفت کی توقع بہت کم ہے کیونکہ ایران کو امن سے متعلق امریکی دعوؤں اور وعدوں پر بالکل بھی اعتماد نہیں رہا۔
دوسری جانب ایرانی وزیرِ دفاع مہرداد اخلاقی نے دوٹوک انداز میں کہا کہ “ہم مٹی کھا لیں گے لیکن اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی نہیں چھوڑیں گے”۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایران اس وقت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کے اہداف کو درستگی سے نشانہ بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور ایران کو درپیش تمام سیکیورٹی خطرات کا جواب محض بیانات سے نہیں بلکہ بھرپور دفاعی تیاری اور طاقت کے ذریعے دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور
23 November 2026
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026