شوہر کے چھوٹے سے تحفے نے بیوی کو کروڑ پتی بنا دیا
Web Desk
20 October 2026
امریکی ریاست ورجینیا میں ایک خاتون نے شوہر کی جانب سے تحفے میں ملنے والے لاٹری ٹکٹ کے ذریعے 5 لاکھ 77 ہزار 777 ڈالر (پاکستانی روپے میں تقریباً 16 کروڑ روپے سے زائد) کا بمپر انعام جیت کر کروڑ پتی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق ورجینیا کے علاقے بیڈفورڈ کاؤنٹی کے ایک رہائشی شخص نے لاٹری کے 2 ٹکٹ خرید کر اپنی اہلیہ کو تحفے میں دیے تھے۔ خاتون نے جب ان سکریکچ کارڈز کو کھرچ کر دیکھا تو ایک ٹکٹ پر لاٹری کا سب سے بڑا انعام نکل آیا، جس کی مالیت 16 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد بنتی ہے۔
ورجینیا لاٹری حکام سے گفتگو کرتے ہوئے خوش قسمت خاتون نے بتایا کہ ان کے شوہر کا دیا گیا یہ سرپرائز گفٹ ان کے لیے بے پناہ خوش قسمتی لایا ہے۔ جب ان سے اتنی بڑی انعامی رقم کا استعمال کرنے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اس رقم کا کچھ حصہ دنیا کی سیاحت اور سفر پر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ تاہم، لاٹری انتظامیہ نے پالیسی کے تحت اس خوش قسمت جوڑے کے نام رازداری میں رکھے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا: گھوڑی کی 13 فٹ 6 انچ لمبی دم، گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم
19 October 2026
وِنی دی پوہ کی 100ویں سالگرہ پر اصلی ریچھ لائبریری پہنچ گیا، شہد بھی چٹ کر گیا
17 October 2026
بچے کے ساتھ کرکٹ کھیلتے کتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
17 October 2026
سمندر کی تہہ میں چلنے والی انوکھی مچھلی، ویڈیو دیکھیں
17 October 2026
چین: دلہا اور دلہن دونوں کا ایک ہی نام، سوشل میڈیا پر وائرل
16 October 2026
امریکا: منہ سے سب سے زیادہ کاغذی جہاز پکڑنے کا عالمی ریکارڈ
16 October 2026
امریکی کسان نے 1431 کلو وزنی دیوہیکل کدو اگا لیا، عالمی ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان
14 October 2026
پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے والا روبوٹ تحویل میں لے لیا
14 October 2026