LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران سے معاہدے میں تمام فریقین کے خدشات دور کرنا ضروری ہیں: قطر یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا: عباس عراقچی ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کو پانچ روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا ریلوے کوچز کے پرزوں کی بروقت خریداری نہ ہونے پر وفاقی وزیر برہم، انکوائری کا حکم استنبول میں سیلاب سے جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہار افسوس گورنر پنجاب نے اپنی استاد کو گورنر ہاؤس میں اپنی کرسی پر بٹھا دیا نشے کی حالت میں خاتون کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا پولیس اہلکار گرفتار پٹرول مزید 3 روپے 93 پیسے سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار فضل الرحمٰن سے دہشتگردوں کے پشت پناہوں کی حمایت کی توقع نہیں تھی: مریم نواز پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا امریکا ایران جنگ سے عراق کو 60 ارب ڈالر کا نقصان ہوا سندھ حکومت کا انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ پاکستان عالمی سطح پر اہم معدنیات کی نئی منزل بننے کی جانب گامزن

چین: دلہا اور دلہن دونوں کا ایک ہی نام، سوشل میڈیا پر وائرل

Web Desk

16 October 2026

چین کے صوبے ژجیانگ (Zhejiang) میں ایک نوبیاہتا جوڑا اپنے حیرت انگیز اور منفرد اتفاق کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں دلہا اور دلہن کا نہ صرف نام ایک ہے بلکہ دونوں ایک ہی پیشہ ورانہ شعبے سے بھی منسلک ہیں۔

صوبے ژجیانگ میں 6 اکتوبر 2026ء کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے 33 سالہ دلہا اور 28 سالہ دلہن دونوں کا نام ‘زو شیاؤ کونگ’ (Zhou Xiaocong) ہے، جسے چینی زبان میں بالکل ایک جیسے حروف کے ساتھ لکھا جاتا ہے۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2016ء میں ایک جاب فیئر کے دوران ہوئی تھی جب انٹرویو کے لیے ایک ہی نام پکارے جانے پر دونوں بیک وقت کھڑے ہو گئے تھے۔ دونوں سول ایوی ایشن کے شعبے میں ملازمت کرتے ہیں، جہاں دلہن فلائٹ اٹینڈنٹ ہیں جبکہ دلہا ایوی ایشن سیفٹی آفیسر ہیں۔

2019ء سے رشتے میں منسلک اس جوڑے کو رواں سال مئی میں شادی کی قانونی رجسٹریشن اور جائیداد کی ملکیت کے کاغذات بنواتے وقت اس عجیب صورتحال کا سامنا بھی کرنا پڑا جب کمپیوٹر سسٹم نے ایک ہی نام کی وجہ سے درخواست پروسیس کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد سرکاری عملے نے تمام کارروائی دستی (Manually) مکمل کی۔ سوشل میڈیا صارفین اور ان کے رشتہ دار اس انوکھے جوڑے کے اتحاد کو قسمت کا تحفہ قرار دے رہے ہیں۔