دبئی میں او بی ایس گلوبل کی افتتاحی تقریب، عالمی کاروباری روابط کے نئے دور کا آغاز
Web Desk
22 October 2026
دبئی میں او بی ایس گلوبل (OBS Global) کے زیرِ اہتمام ‘ون بزنس سیزن’ (One Business Season) کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 103 مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے شرکت کر کے عالمی یکجہتی، کاروباری تعاون اور ثقافتی ہم آہنگی کی ایک منفرد اور تاریخی مثال قائم کر دی۔
اس تقریب کی سب سے نمایاں خصوصیت 103 قومیتوں کے نمائندوں کا ایک ساتھ مل کر افتتاحی فیتہ (Ribbon) کاٹنا تھا، جسے منتظمین نے عالمی ریکارڈ نوعیت کا تاریخی لمحہ قرار دیا۔ تقریب میں شیخ عبدالحکیم المکتوم نے بطورِ خاص شرکت کی اور مختلف ممالک کے نمائندوں کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر سیزن کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر کیک کاٹنے کی رسم، خصوصی ہارس شو، رنگارنگ ثقافتی و تفریحی پروگرامز اور اعزازی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
منتظمین کے مطابق او بی ایس گلوبل کا بنیادی مقصد دنیا بھر کے کاروباری رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور نئے اسٹارٹ اپس کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر تجارت اور باہمی روابط کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ اس ایونٹ نے دبئی کی بطور عالمی معاشی و ثقافتی مرکر شناخت کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ گیا
22 October 2026
اہم سائبر سکیورٹی اپ ڈیٹ کے بعد دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی طور پر بند
22 October 2026
بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں: خواجہ آصف
22 October 2026
مریم نواز کا خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر اظہار برہمی
22 October 2026
امریکا اوراسرائیل کا وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر شدید حملے کا منصوبہ
22 October 2026
جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان
22 October 2026
سعودی آرامکو آئل فیلڈ اور دمام ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 8 زخمی
22 October 2026
پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول
22 October 2026