LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ گیا اہم سائبر سکیورٹی اپ ڈیٹ کے بعد دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی طور پر بند بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں: خواجہ آصف مریم نواز کا خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر اظہار برہمی امریکا اوراسرائیل کا وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر شدید حملے کا منصوبہ جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان سعودی آرامکو آئل فیلڈ اور دمام ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 8 زخمی پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول افغان طالبان اہلکاروں کی چینی سرحد پر بھی دراندازی کی کوشش، چین کی سخت تنبیہ امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے شرائط پوری کرنی ہونگی: ایران کا دو ٹوک مؤقف ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں مخالف نعرے لگنا معمول بن گیا محمد باقر کی مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات، جنگ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال دبئی میں او بی ایس گلوبل کی افتتاحی تقریب، عالمی کاروباری روابط کے نئے دور کا آغاز واشنگٹن نے مذاکرات کے دوران ایران پر 2 مرتبہ حملے کئے: اسماعیل بقائی فرانس میں پرتشدد مظاہرے، لوٹ مار، پیرس کے اہم علاقوں میں احتجاج پر پابندی عائد

پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول

Web Desk

22 October 2026

پاکستان نے قطر کے ساتھ طویل المدتی معاہدے کے تحت مائع قدرتی گیس (LNG) کا ایک اور شپمنٹ کارگو کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔

وزارتِ توانائی کے باوثوق ذرائع کے مطابق اکتوبر کے رواں ماہ کے لیے قطر سے یہ دوسرا ایل این جی کارگو پاکستان پہنچا ہے، جسے قومی گیس نیٹ ورک (سسٹم) میں منتقل کر کے صارفین کو گیس کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ اس کارگو کی آمد کے بعد رواں ماہ قطر سے موصول ہونے والے ایل این جی کارگوز کی کل تعداد 2 ہو گئی ہے۔

وزارتِ توانائی کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی تمام تر ترجیح عالمی منڈی سے انتہائی مہنگے اسپاٹ ایل این جی کارگوز (Spot LNG Cargoes) خریدنے سے گریز کرنا ہے۔ قطر کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت آنے والی گیس کی قیمت اسپاٹ مارکیٹ کے مقابلے میں تقریباً آدھی ہے۔ معاہدے کے تحت قطری گیس پاکستان کو 14 سے 15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBTU) میں مل رہی ہے، جبکہ اس وقت عالمی اسپاٹ مارکیٹ میں گیس کی قیمت 30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچی ہوئی ہے۔