سمندر کی تہہ میں چلنے والی انوکھی مچھلی، ویڈیو دیکھیں
Web Desk
17 October 2026
اعماقِ سمندر اور بحری حیات کی پراسرار دنیا سے ایک اور حیرت انگیز ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایک انوکھی مچھلی تیرنے کے بجائے اپنے پروں کی مدد سے سمندر کی تہہ پر انسانوں اور جانوروں کی طرح باقاعدہ چلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں نظر آنے والی نایاب مچھلی کو ریڈ لپڈ بیٹ فش (Red-lipped Batfish) کہا جاتا ہے۔ یہ مچھلی اپنی غیر معمولی ساخت، منفرد بناوٹ اور گہرے سرخ رنگ کے شوخ ہونٹوں کی وجہ سے دنیا بھر میں الگ پہچان رکھتی ہے۔
اس مچھلی کی سب سے دلچسپ اور سائنسی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے پر (Fins) وقت کے ساتھ اس طرح تیار ہوئے ہیں کہ یہ انہیں ٹانگوں کی طرح استعمال کر کے سمندری سرفیس پر آگے بڑھتی ہے۔ عام مچھلیوں کے برعکس، جو پانی میں تیزی سے تیرنے کے لیے پروں کا استعمال کرتی ہیں، ریڈ لپڈ بیٹ فش سمندر کی گہرائی میں انہی پروں کے سہارے زمین پر قدم اٹھاتے ہوئے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026