کراچی میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، ملک بھر میں رواں سال متاثرین کی تعداد 7 ہوگئی
Web Desk
19 October 2026
سندھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں سال 2026 کے دوران سامنے آنے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 7 ہو گئی ہے۔ ای او سی کے مطابق رواں سال کے 7 کیسز میں سے 5 خیبر پختونخوا اور 2 سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ کراچی میں پولیو کا اس سے قبل آخری کیس دسمبر 2024 میں سامنے آیا تھا۔ سندھ ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو پولیو جیسے لاعلاج مرض سے بچانے کے لیے قطرے لازمی پلوائیں۔ حکام کے مطابق 2 سے 8 نومبر 2026 تک منعقد ہونے والی قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران ملک کے 97 اضلاع میں 2 کروڑ 39 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
تھرپارکر میں رینجرز کا فری میڈیکل کیمپ، سیکڑوں مریضوں کا معائنہ اور ادویہ کی فراہمی
21 October 2026
بلوچستان کے شہریوں کے لیے صحت سے متعلق بڑی سہولت متعارف
21 October 2026
یو اے ای: یکم نومبر سے اہم دوا پر پابندی کا فیصلہ
21 October 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
20 October 2026
حیدرآباد کا 38 سالہ شخص ریبیز کے باعث انتقال کرگیا
19 October 2026
بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص سے علاج کے بہتر نتائج ممکن ہیں، مریم نواز
19 October 2026
ملک بھر کے 97 اضلاع میں 2 نومبر سے انسدادِ پولیو مہم شروع ہوگی
19 October 2026
چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا عالمی دن، خواتین بروقت طبی مشورہ لیں: صدر و وزیراعظم کی اپیل
19 October 2026