ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی پیشگوئی
Web Desk
21 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ بہت جلد اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی اور جنگ ختم ہوتے ہی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ جائیں گی۔ امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نے تہران کو جوہری بم بنانے سے روک دیا ہے، جبکہ ایران نومبر کے امریکی وسط مدتی انتخابات تک جنگ کو طول دینے کی کوشش میں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران اب ماضی کی طرح طاقتور نہیں رہا اور نہ ہی کسی کو دھمکانے کی پوزیشن میں ہے، تاہم صورتحال کے پیشِ نظر ایران کے خلاف مزید سخت اقدامات اور کارروائیاں بھی ممکن ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ، اضافی ٹیکس کی تجویز
21 October 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم
21 October 2026
اسحاق ڈار سے صدر مالدیپ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
21 October 2026
مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش
21 October 2026
مدینہ منورہ اور مشرقی علاقوں کی جانب آنیوالے 5 ڈرونز تباہ کر دیئے: سعودی فوجی اتحاد
21 October 2026
قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں: عباس عراقچی
21 October 2026
امریکا نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا: وائٹ ہاؤس
21 October 2026
راجن پور میں خوفناک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 36 زخمی
21 October 2026