LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ، اضافی ٹیکس کی تجویز اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم اسحاق ڈار سے صدر مالدیپ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش مدینہ منورہ اور مشرقی علاقوں کی جانب آنیوالے 5 ڈرونز تباہ کر دیئے: سعودی فوجی اتحاد ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی پیشگوئی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں: عباس عراقچی امریکا نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا: وائٹ ہاؤس راجن پور میں خوفناک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 36 زخمی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید امریکا کے ساتھ کشیدگی میں کمی کیلئے زیلنسکی کی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات سینٹ کام کی آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کے بارودی سرنگوں سے ٹکرائے جانے کی تردید ملتان: یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم توقیر نذیر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک مڈ ٹرم انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی، ریپبلکنز کے لیے خدشات بڑھ گئے

قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں: عباس عراقچی

Web Desk

21 October 2026

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے انکشاف کیا ہے کہ تہران فوجی کشیدگی کے خاتمے کے لیے اب بھی پاکستان اور قطر کے وساطت سے امریکا کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ عراقی ٹی وی نیٹ ورک الاخباریہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کوئی بین الاقوامی آبی گزرگاہ نہیں بلکہ ایران اور عمان کی علاقائی حدود کا حصہ ہے، جس کے لیے عمان کے ساتھ آمد و رفت کا مخصوص راستہ طے پایا چکا ہے۔ عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان لڑائی کے خاتمے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے جس کا جواب تاحال نہیں ملا، جبکہ یمن میں کسی بھی بیرونی فوجی مداخلت سے حالات مزید پیچیدہ ہو جائیں گے۔