15 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع کرانے والے تاجروں پر 25 ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ
Web Desk
13 October 2026
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آسان ٹیکس سکیم کے تحت 15 اکتوبر کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے تاجروں پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد گوشوارے فائل کرنے والے تاجروں کو رجسٹریشن کی مد میں 25 ہزار اور جرمانے کی مد میں مزید 25 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔ آسان ٹیکس سکیم کے تحت اب تک محض 150 سے کم نئے گوشوارے موصول ہونے پر وزیر مملکت برائے خزانہ نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق مالی سال 2026 کے لیے ملک بھر سے اب تک کل 66 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہو چکے ہیں، جبکہ ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ صرف تنخواہ پر انحصار کرنے والے ملازمین کو ایڈوانس انکم ٹیکس کے نوٹس جاری نہیں کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
13 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونا مہنگا چاندی مستحکم
13 October 2026
آبادی میں تیز رفتار اضافہ صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے بڑا چیلنج ہے: وزیر خزانہ
13 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
13 October 2026
روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا
12 October 2026
وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو
12 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس گر گیا
12 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی
12 October 2026