کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
Web Desk
13 October 2026
کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے افسران میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق نمازِ جنازہ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم، وزیر اطلاعات اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ دونوں افسران 12 اکتوبر کو تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو کر شہید ہوئے تھے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پوری قوم شہیدوں کی جرات، قربانی اور وطن سے لازوال وابستگی کو سلام پیش کرتی ہے۔ دونوں شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
13 October 2026
11 اکتوبر کو اس ایوان کا بھی جنازہ نکل چکا، بیرسٹر گوہر
13 October 2026
ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی
13 October 2026
فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ
13 October 2026
ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان
13 October 2026
صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت
13 October 2026
وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور
13 October 2026
جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال
13 October 2026