پاکستان کی شام میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مقبوضہ علاقوں سے انخلا کا مطالبہ
Web Desk
13 October 2026
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) میں شام کے تمام مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے فوری انخلا اور 1974ء کے معاہدے کے مکمل احترام کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو شام کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستانی مندوب سفیر عثمان جدون نے واضح کیا کہ مقبوضہ گولان کی پہاڑیاں اقوام متحدہ کی قراردادوں 338 اور 497 کے تحت شام کا ناگزیر حصہ ہیں۔ انہوں نے شام کی وحدت، خودمختاری، سیاسی انتقالِ اقتدار اور ایس ڈی ایف (SDF) کے ساتھ مذاکراتی پیش رفت کی حمایت کی، جبکہ عالمی برادری سے شام پر عائد معاشی پابندیاں نرم کرنے کی اپیل بھی کی۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن نے بھی جنوبی و شمال مغربی شام میں حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں، قبضے اور شہریوں کی حراست کو جنگی جرائم کے زمرے میں آنے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
23 November 2026
سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ
23 November 2026
نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026