LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس گر گیا 11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی دھاندلی سے عوامی منڈیٹ چھینا گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان: محمود خان اچکزئی کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس گر گیا

Web Desk

12 October 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان غالب رہا، جس کے باعث 100 انڈیکس میں 19 سو سے زائد پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا۔ کاروباری روز کے آغاز پر ہی مارکیٹ پر نفع کمانے کے لیے شیئرز کی فروخت اور سیاسی و سیکیورٹی خدشات کا دباؤ دیکھا گیا، جس سے انڈیکس ابتدائی مرحلے میں ہی 900 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 66 ہزار 100 کی سطح سے نیچے آ گیا۔ دن بھر ٹریڈنگ کے دوران مندی کا یہ سلسلہ برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر KSE-100 انڈیکس مجموعی طور پر 1,964 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے بعد 1 لاکھ 65 ہزار 124 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ملا جلا رجحان رہنے کے بعد انڈیکس 352 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 67 ہزار 089 کی سطح پر بند ہوا تھا۔