پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
Web Desk
13 October 2026
پاکستان آرمی نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج‘ (Fatah-II Extended Range) کا کامیاب تجرباتی لانچ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق یہ میزائل دور دراز اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے اور پرواز کے دوران سمت و راستہ تبدیل کر کے دشمن کے پیچیدہ سے پیچیدہ دفاعی نظام (Air Defense Systems) کو ناکام بنانے کی منفرد صلاحیت رکھتا ہے۔ اس اہم کامیاب تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، سینئر فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر نے دفاعی صلاحیتوں میں اس تاریخی پیش رفت پر سائنسدانوں، انجینئرز اور قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
13 October 2026
11 اکتوبر کو اس ایوان کا بھی جنازہ نکل چکا، بیرسٹر گوہر
13 October 2026
ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی
13 October 2026
فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ
13 October 2026
ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان
13 October 2026
صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت
13 October 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
13 October 2026
وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور
13 October 2026