وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو
Web Desk
12 October 2026
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں 2026 کے موقع پر اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل (UN ESCAP) کی ایگزیکٹو سیکرٹری سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان کی معاشی ترجیحات، ساختی اصلاحات اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملک میں معاشی استحکام کی پیش رفت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ پاکستان کے لیے برآمدات پر مبنی پائیدار معاشی ترقی اور ساختی اصلاحات ناگزیر ہیں، جبکہ موسمیاتی تبدیلیاں اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں۔ گفتگو کے دوران قدرتی آفات سے نمٹنے، پیشگی انتباہی نظام کے قیام، اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے لیے ممکنہ تکنیکی معاونت کے شعبوں میں تعاون زیر غور آیا۔ محمد اورنگزیب نے زور دیا کہ معاشی پالیسیوں کے تجزیے کو عملًا قابلِ پیمائش نتائج اور مثبت معاشی اقدامات میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026