LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان رابطہ، وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا پی ٹی آئی کا شو ختم، قومی پرچم نہ اٹھانے والوں کی نسلیں تباہ کر دیں گے: فیصل واوڈا روسی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ، پولیس لائنز کا دورہ، پرچم کو بوسہ دیا آبادی میں تیز رفتار اضافہ صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے بڑا چیلنج ہے: وزیر خزانہ یورپ کی جانب غیر قانونی نقل مکانی کا خاتمہ اگلا ہدف ہے: محسن نقوی کے پی میں گورنر راج و ایمرجنسی کا معاملہ: جے یو آئی نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

روسی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ، پولیس لائنز کا دورہ، پرچم کو بوسہ دیا

Web Desk

13 October 2026

روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے ہمراہ اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ کیا، جہاں انہیں اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی جبکہ دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ تقریب کے دوران روسی وزیر داخلہ نے پیش کردہ پاکستانی پرچم کو احتراماً بوسہ دیا اور بہترین کارکردگی پر پولیس اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیے۔ بعد ازاں انہوں نے پاکستان مونومنٹ شکرپڑیاں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وفاقی دارالحکومت کے خوبصورت اور قدرتی مناظر کی تعریف کرتے ہوئے دوطرفہ سیکیورٹی و ادارہ جاتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔