حوثیوں کا سعودی دارالحکومت کے ایئرپورٹ اور ایئربیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
Web Desk
13 October 2026
یمن کے حوثی گروپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل اور خمیس مشیط کی ملٹری بیس پر ڈرون حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق یہ کارروائیاں کامیاب رہیں، تاہم دوسری جانب سعودی قیادت میں قائم عرب اتحاد نے حوثیوں کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام (Air Defense System) نے ریاض اور خمیس مشیط کی جانب آنے والے تمام بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں عارضی الرٹ جاری کرنے کے بعد واپس لے لیا گیا، جبکہ دونوں جانب سے متضاد دعوؤں کے باعث نقصانات کی حتمی اور آزادانہ تصدیق کے لیے سعودی حکام کے باضابطہ بیان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
او آئی سی کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی حکومت کی بھرپور حمایت کا اعلان
13 October 2026
ایک ہی ملک میں دو خارجہ پالیسیاں ناممکن، خیبرپختونخوا میں آئین کے تحت اقدامات کیے: عطا تارڑ
13 October 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
13 October 2026
پاکستان موسمیاتی آفات کے خلاف رہنما کردار ادا کرسکتا ہے: صدر زرداری
13 October 2026
ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا حد سے آگے نکل گیا: ٹرمپ
13 October 2026
خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ
13 October 2026
کے پی میں گورنر راج: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب
13 October 2026
مریم نواز کا پنجاب بھر میں صفائی کا جامع مائیکرو پلان تیار کرنے کا حکم
13 October 2026