LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان رابطہ، وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا پی ٹی آئی کا شو ختم، قومی پرچم نہ اٹھانے والوں کی نسلیں تباہ کر دیں گے: فیصل واوڈا روسی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ، پولیس لائنز کا دورہ، پرچم کو بوسہ دیا آبادی میں تیز رفتار اضافہ صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے بڑا چیلنج ہے: وزیر خزانہ یورپ کی جانب غیر قانونی نقل مکانی کا خاتمہ اگلا ہدف ہے: محسن نقوی

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

Web Desk

13 October 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ (PSX) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جلا رجحان دیکھا گیا، جہاں ابتدائی سیشن کی بڑی تیزی کے بعد مندی غالب آ گئی۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 66 ہزار 70 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا، تاہم ٹریڈنگ کے اختتامی مراحل میں پرافٹ ٹیکنگ اور فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ منفی زون میں داخل ہو گئی۔ دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 347 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 64 ہزار 776 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جبکہ اس سے قبل گزشتہ کاروباری روز بھی انڈیکس میں 1964 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔