عالمی و مقامی سطح پر سونا مہنگا چاندی مستحکم
Web Desk
13 October 2026
عالمگیر مارکیٹ میں تیزی کے باعث پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں کو نیا پر لگ گئے ہیں جبکہ چاندی کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 836 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 77 ہزار 945 روپے ہو گیا ہے۔ دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ بغیر کسی تبدیلی کے 6 ہزار 532 روپے پر برقرارہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر کے اضافے کے بعد 4 ہزار 183 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
13 October 2026
آبادی میں تیز رفتار اضافہ صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے بڑا چیلنج ہے: وزیر خزانہ
13 October 2026
15 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع کرانے والے تاجروں پر 25 ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ
13 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
13 October 2026
روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا
12 October 2026
وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو
12 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس گر گیا
12 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی
12 October 2026