گرلز ہاکی ٹیموں کے تربیتی کیمپ کیلئے ڈچ کوچز کی پاکستان آمد
Web Desk
7 October 2026
پاکستان کی گرلز ہاکی ٹیموں کے تربیتی کیمپ کی نگرانی کے لیے دو بین الاقوامی ڈچ کوچز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے کوچز رچرڈ سنائیر (Richard Snijder) اور رابرٹ جسٹس (Robert Justus) پاکستان کی گرلز ہاکی ٹیموں کے خصوصی تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو جدید تکنیک اور تربیت فراہم کریں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے ڈچ کوچز کی پاکستان آمد پر ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ پی ایچ ایف حکام کا کہنا ہے کہ ان تجربہ کار کوچز کی خدمات سے پاکستان میں خواتین ہاکی کے فروغ، نچلی سطح پر کھلاڑیوں کی گرومنگ اور عالمی معیار کے مطابق تربیت میں اہم پیشرفت ہوگی۔ رچرڈ سنائیر اور رابرٹ جسٹس کی دیکھ بھال میں یہ کیمپ گرلز ہاکی ٹیم کو مستقبل کے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026