11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان
Web Desk
12 October 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے 11 اکتوبر کو ملکی جمہوری تاریخ کا ‘سیاہ ترین دن’ قرار دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام اس غیر آئینی اقدام کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ کو حراست میں رکھا گیا اور راتوں رات صوبائی حکومتی و انتظامی مشینری کو معطل اور تبدیل کر دیا گیا۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے 11 اکتوبر کے تمام اقدامات فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا حالانکہ آخری وقت تک رابطے قائم تھے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشت گردی واقعی ملک کے لیے ناسور ہے لیکن اس کی آڑ میں قوم کو تقسیم نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ وفاق صرف صوبوں کی مضبوطی سے ہی مستحکم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا اور اس ظلم کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026